Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • امن کی بات مگر طاقت کی زبان: ٹرمپ اور جنگل کا قانون

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال، امریکی جارحیت، دنیا کے ساتھ امریکہ کے غیر قانونی رویے سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  ٹرمپ جب طاقت کی زبان میں امن کی بات کرتے ہیں تو وہ دراصل جنگل کے قانون کی بات کر رہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جس کے پاس زیادہ طاقت ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی برادری کی پچھلے اسی برس کی کامیابیوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں وینزویلا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وینزویلا میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اب بھی کھلا ہے اور ہمارے سفیر اور دیگر ساتھی معمول کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون کے بارے میں بات چیت ہوئی اور ہم سمجھتے ہیں کہ پڑوسیوں ممالک کے تعاون اور تعلقات کو فروغ دیکر بہت مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ٹیگس