Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران، کیوبا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی روابط اور تعاون کی تقویت نیز بین الاقوامی اداروں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر، باہمی روابط میں توسیع اور علاقائی نیز بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں وینزوئلا کے خلاف امریکا کی فوجی جارحیت کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ سبھی حکومتوں، اور اقوام متحدہ سمیت سبھی بین الاقوامی اداروں کو اس خطرناک قانون شکنی کی مخالفت کرنی چاہئے۔

سید عباس عراقچی نے غیر قانونی بیرونی دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ کے مقابلے میں کیوبا کے عوام اور حکومت کی استقامت کی قدردانی کی۔

کیوبا کے وزیر خارجہ نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں وینزئلا کے خلاف امریکی جارحیت اور صدر مادورو نیز ان کی اہلیہ کے اغوا کی مذمت کی اور امریکا کی خودسری اور جارحانہ پالیسیوں کے مقابلے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس