اردو اور عربی اخبارات میں رہبر انقلاب اسلامی کے تازہ خطاب پرخاص توجہ
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید مبعث رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے ایران کے مختلف طبقوں سے خطاب فرمایا جس میں گزشتہ دنوں کے بلووں اور فتنہ انگیزیوں کو امریکی سازش اور امریکی صدر کو اصل مجرم قرار دیا۔
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پر اردو زبان اور عرب میڈیا نے خاص طور سے کوریج دی ہے۔
پاکستان سے شائع ہونے والے آنلائن روزنامہ جنگ نے رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کے حوالے سے امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس کے بیان کو اہمیت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جیفری ساکس نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ایک غیر معمولی، پُرتشدد اور سفاک کھیل جاری ہے، خریدا ہوا اور جانبدار مین اسٹریم امریکی میڈیا بتاتا ہے کہ ایرانی حکومت نے معیشت پر کنٹرول کھو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا میں یہ نہیں بتایا جاتا کہ دراصل ایرانی معیشت کو تباہ کرنے والا ہی امریکا ہے، ہمیشہ کی طرح عوام سے جھوٹ بولا جاتا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام سے ظلم کر رہی ہے-
معروف امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد یہ ہے کہ ایرانی عوام کی زندگی کو جتنا ممکن ہو سکے بدتر بنائیں، ہدف ایران میں رجیم چینج کرنا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب بین الاقوامی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے جیفری ساکس کے بیان کو سراہتے ہوئے شیئر کیا اور لکھا کہ ایران کے بارے میں مغربی میڈیا اتنا کمزور، جعلی اور خریدا ہوا ہے کہ وہ سچ بتانے سے انکار کر رہا ہے.
روئیٹر نیوز ایجنسی نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکی صدر کو "مجرم" قرار دینے پر مبنی بیان سے شہ سرخی لگائی ہے اور لکھا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر نے ایرانی عوام پر لگائے جانے والے الزامات اور انھیں پہنچنے والے مالی و جانی نقصانات کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا۔
دریں اثنا عرب میڈیا نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کو خاص مرکز توجہ بنایا ہے اور اس سلسلے میں عراقی میڈیا نے شہ سرخی لگائي ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے اعلان کیا ہے کہ ملت ایران نے اپنے اتحاد سے فتنے کی کمر توڑ دی اور بڑے پیمانے پر تخریب کاروں اور مجرم بلوائیوں کو گرفتار کر لیاعراقی کردستان کی شمس نیوز ایجنسی نے لکھا کہ رہبر ایران نے فتنہ پروروں کی کمر توڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکہ پر مظاہرے بھڑکانے کا الزام لگایا۔
شروق مصر نیوز ایجنسی نے لکھا کہ آيت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حالیہ فتنے کی ماہیت امریکی تھی اور مظاہروں میں قتل ہونے والوں کی ذمہ داری ٹرمپ پر عائد ہوتی ہےشروق نے مزید کہا کہ رہبر ایران نے ٹرمپ کو ایرانیوں کے مالی و جانی نقصانات اور ان کی شبیہ خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور امریکی صدر کی جانب سے ملت ایران پر بہتان لگائے جانے پر تنقید کی ۔