Jan ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  •     صیہونی حکومت کو حالیہ جنگ میں 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ذلت آمیز شکست ہوئی، اسپیکر محمد باقر قالی باف

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالی باف نے حالیہ بلوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے ایران کے مختلف شہروں میں بیک وقت اور منظم دہشت گردی کرانے کی کوشش کی لیکن 48 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالی باف نے  نے کہا کہ حالیہ بلوؤں ملوث دہشت گرد حقیقی معنوں میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے تربیت یافتہ اور ان کے آلہ کار تھے۔

ایران کے اسپیکر نے 12 روزہ جنگ اور حالیہ امریکی صیہونی دہشت گردی کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس