صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے مقاصد
اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے مقاصد کے بارے میں بتایا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلآم آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے مقاصد کے بارے میں کہا کہ صدر ایران کا یہ دورہ، دونوں برادر ملکوں کے تعلقات میں جاری فروغ کے سلسلے ميں ہی انجام پارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس دورے میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کی توسیع اور تقویت کا خصوصیت کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ امریکی اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایرانی عوام اور مسلح افواج کی کامیابیوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام حقیقی معنوں میں شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے آج کے دورے میں ایران کی حکومت، عوام، مسلح افواج اور شہیدوں کے لواحقین کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کریں گے اور ان کی قدردانی کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel