ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور فیصل بن فرحان نے آج شام ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب کو مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال اور مفاہمتی یادداشت پرعمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
سید عباس عراقچی نے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق ہونے والے صلاح و مشورے سے بھی فیصل بن فرحان کو آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا اور علاقائی استحکام، مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور مثبت اور پائیدار نتائج حاصل کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے، سفارت کاری کو برقرار رکھنے اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel