ایران اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453290-ایران_اور_ازبکستان_کے_وزرائے_خارجہ_کے_درمیان_ٹیلی_فونی_گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ازبکستان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور بختیار سعیدوف نے ٹیلی فون پر بات گفتگو کی ہے۔
(last modified 2026-06-26T11:32:06+00:00 )
Jun ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ازبکستان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور بختیار سعیدوف نے ٹیلی فون پر بات گفتگو کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں تازہ ترین علاقائی حالات اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

اس ٹیلی فونی بات چیت میں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ازبک ہم منصب کو مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عمل کو جاری رکھنے اور باہمی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

ایران اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ اور صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel