خطے کے ممالک امریکہ سے ہوشیار رہیں: ایرانی وزارت خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453512-خطے_کے_ممالک_امریکہ_سے_ہوشیار_رہیں_ایرانی_وزارت_خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے خطے کے ملکوں کے ساتھ امریکہ کی سیکورٹی میٹنگ کو نمائشی قرار دیتے ہوئے خطے کے ملکوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2026-07-02T18:56:17+00:00 )
Jul ۰۲, ۲۰۲۶ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • خطے کے ممالک امریکہ سے ہوشیار رہیں: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے خطے کے ملکوں کے ساتھ امریکہ کی سیکورٹی میٹنگ کو نمائشی قرار دیتے ہوئے خطے کے ملکوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خطے کے ممالک کے ساتھ امریکی مرکزی کمان، سینٹکام، کی سیکورٹی میٹنگ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ علاقے کے ممال بہت زیادہ ہوشیار رہیں اورامریکہ و صیہونی حکومت کی حالیہ فوجی جارحیت کے تباہ کن نتائج کو فراموش نہ کریں جس نے پورے علاقے کی سلامتی خطرے میں ڈال دی۔

 اسماعیل بقائی نے جمعرات کو بحرین میں منعقدہ سیکورٹی میٹنگ کے بارے میں امریکی بیان کے جواب میں ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "امریکی حکومت نے بارہا ثابت کیا ہے کہ اس کی نظر میں مغربی ایشیا کے ملکوں کے امن اور سلامتی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔"

انھوں نے لکھا ہے کہ"اس میٹنگ کا مقصد مغربی ایشیا میں عدم استحکام پھیلانے کی امریکی پالیسیوں اور اس کے غیرقانونی اقدامات کی پردہ پوشی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ "

ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ علاقے کے ممالک بہت زیادہ ہوشیار اور محتاط رہیں اور امریکہ و صیہونی حکومت کی حالیہ فوجی جارحیت اور ان کے تخریبی اقدامات کے  نتیجے میں پورے علاقے کی سلامتی ختم ہوجانے کی شکل میں انہیں جو درس ملا ہے، اس کو فراموش نہ کریں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel