شہید رہبر انقلاب اسلامی کی نماز جنازہ میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت
آج تہران میں شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں لاکھوں سوگوار شریک ہوئے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کے "امام خمینی مصلیٰ" نامی وسیع و عریض مذہبی اور ثقافتی مرکز میں آج صبح آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ پڑھائی۔ آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید رہبر کے خاندان کے چار دیگر شہیدوں بیٹی، داماد، بہو اور آپ کی نواسی کی بھی نماز جنازہ پڑھائی۔

ارنا کے مطابق پہلے آیت اللہ جعفر سبحانی صف اول میں کھڑے ہوئے، اس کے بعد شہید رہبر انقلاب اور آپ کے خاندان کے چار شہیدوں کے تابوت لائے گئے، ان میں ایک چھوٹا سا تابوت بھی تھا جو شہید رہبر کی 14 ماہ کی نواسی کا تھا۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای، نائب صدر محمد رضا عارف، پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف، شہید رہبر کے بیٹے، مصطفی خامنہ ای، مسعود خامنہ ای اور میثم خامنہ ای بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
نماز جنازہ میں لاکھوں ایرانی عوام اوربہت بڑی تعداد میں دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی شرکت کی۔