نجف اشرف میں شہید رہبر انقلاب کے جنازے کا آغاز
Jul ۰۸, ۲۰۲۶ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
نجف اشرف میں شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جنازے کا آغاز ہوگیا ہے
سحرنیوز/ایران: نجف اشرف میں روضہ امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے طواف کے بعد، شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جنازے کا آغاز ہوگیا ہے۔
عراقی میڈیا کے مطابق عراق کے مختلف شہروں سے آئے دسیوں لاکھ عراقیوں کے علاوہ دیگر ملکوں کے زائرین کی ایک بڑی تعداد بھی جنازے میں شریک ہے۔
عراق کے العہد چینل نے بتایا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں شہید رہبر کے عقیدتمند، تشییع جنازہ شروع ہونے سے پہلے ہی روضہ امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے باہر اور اطراف کی سڑکوں پر آپ کے جسد پاک کے منتظر تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس