شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کا روضہ امیر المومنین (ع) کا طواف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453738-شہید_رہبر_انقلاب_کے_جسد_پاک_کا_روضہ_امیر_المومنین_(ع)_کا_طواف
 شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جسد ہائے پاک عراقیوں کے کندھوں پر روضہ امیرالمومنین پہنچے اورضریح مبارک کا طواف کیا
(last modified 2026-07-08T22:08:13+00:00 )
Jul ۰۸, ۲۰۲۶ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کا روضہ امیر المومنین (ع) کا طواف

 شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جسد ہائے پاک عراقیوں کے کندھوں پر روضہ امیرالمومنین پہنچے اورضریح مبارک کا طواف کیا

سحرنیوز/ایران: بدھ 8 جولائی کی صبح شہید رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی امام سید علی  خامنہ ای قدس سرہ اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جسد ہائے پاک روضہ امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام لے جائے گئے اور ضریح مبارک کا طواف کرایا گیا۔

اسی کے ساتھ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جنازے میں شرکت کے لئے عراق کے مختلف علاقوں ، شہروں اور قریوں سے عوامی دستے پہنچے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شہید رہبر انقلاب کا جسد پاک عراقی عوام اور حکومت کی درخواست پر منگل کی شام نجف اشرف پہںچا ہے جہاں ایئر پورٹ پر جسد مبارک کا شایان شان  سرکاری استقبال کیا گیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel