شہید رہبر انقلاب کا جسد پاک مشہد پہنچ گیا
شہید رہبر انقلاب اسلامی کا جسد پاک لے جانے والا طیارہ مشہد کے شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈے پر اتر گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور آپ کے خاندان کے شہیدوں کے جسد ہائے پاک لے جانے والا طیارہ اب سے کچھ دیر قبل مشہد کے شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈے پر پہچ گیا۔
شہید رہبر انقلاب اسلامی اور آپ کے خاندان کے شہیدوں کو مقدس شہر مشہد میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں آج سپرد خاک کیا جائے گا۔ اس سے پہلے آخری رسومات ادا کی جائیں گی جن میں سوگواروں کی بہت بڑی تعداد شرکت کی منتظر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای آپ کے خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے آپ کے خاندان کے افراد میں ایک چھوٹی بچی بھی شامل تھی جس کی عمر محض 14 ماہ تھی۔ یہ معصوم بچی، جس کا نام زہرا تھا، شہید رہبر انقلاب اسلامی کی نواسی تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel