ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستان کے نئے سفیر کے درمیان ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454768-ایرانی_وزیر_داخلہ_اور_پاکستان_کے_نئے_سفیر_کے_درمیان_ملاقات
تہران میں پاکستان کے نئے سفیر نے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2026-08-05T12:52:19+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستان کے نئے سفیر کے درمیان ملاقات

تہران میں پاکستان کے نئے سفیر نے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے بدھ 5 اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر نے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے روابط میں زیادہ سے زیادہ توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزارت داخلہ میں ہونے والیاس ملاقات میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ دونوں ملکوں کے باہمی روابط کے فروغ میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel