سپاہ پاسداران رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین کی پابند ہے: سپاہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین کی پابندی اور پائیداری کے ساتھ امریکہ اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرے گی۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل احمد وحیدی نے، جنرل عبداللّہی کو مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کا سربراہ منصوب کئے جانے پر مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ اس عہدے کے لئے آپ کا انتخاب، رہبر انقلاب کے حسن اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
انھوں نے اپنے اس پیغام میں جنرل عبداللّہی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عوامی عسکری ادارہ سپاہ پاسداران خود کو رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین کا پابندی سمجھتا ہے اور دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ، آپ کے احکام کی پیروی میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
جنرل احمد وحیدی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں، سبھی مسلح افواج میں ہم آہنگی، منصوبہ بندی اور ان کی پشت پناہی میں، جنرل اسٹاف کمیٹی کی اسٹریٹیجک حیثیت کے گہرے ادراک کے ساتھ، سپریم کمانڈرکی تدابیرپر عمل درآمد نیز ملک کی سلامتی کے دفاع کی آمادگی کی سطح بڑھانے میں جنابعالی اور جنرل اسٹاف کمیٹی کے ساتھ تعمیری تعاون اور یک جہتی کے لئے سپاہ کی مکمل آور ہمہ گیر آمادگی کا اعلان کرتا ہوں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel