ایرانی اسپیکر کی طرف سے امریکی وزیر خزانہ کی ہرزہ سرائی کا جواب
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ کی تازہ ہرزہ سرائی کا جواب دیتے ہوئے اسے مضحکہ خیز ڈرامہ بازی سے تعبیر کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ یہ تمھاری کامیابی کا نہیں بلکہ جوکر بازی کا دن تھا۔
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف ںئی پابندیاں نورمینڈی (Normandy) آپریشن (D-Day) کی طرح تباہی لائيں گی اور فیصلہ کن ہوں گی۔ اس کے بعد جب ان کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ان کے اس کھوکھلے دعوے کے بارے میں سوال کیا تو وحشت زدہ ہوکر اسکاٹ بیسنٹ نے جواب دیا کہ" کیا ہم عالمی اقتصاد کو دھماکے سے اڑا دینا چاہتے ہیں؟"
ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیرخزانہ کی اپنی بات سے اس کھلی پسپائی اور تضاد بیانی کے ردعمل میں، ایکس پر اپنی پوسٹ میں اسکاٹ بیسنٹ کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ "یہ پروگرام نورمینڈی آپریشن کی طرح ہرگز نہیں تھا، یہ شبینہ کلب کی ایک اسٹینڈاپ کامیڈی تھی جس میں تم اپنا ڈائیلاگ بھی بھول گئے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel