سپاہ پاسداران کی بحریہ کا سخت انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456164-سپاہ_پاسداران_کی_بحریہ_کا_سخت_انتباہ
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے مشکوک نقل و حرکت کی بابت سخت انتباہ دیا ہے۔
(last modified 2026-09-07T10:01:54+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی بحریہ کا سخت انتباہ

سپاہ پاسداران کی بحریہ نے مشکوک نقل و حرکت کی بابت سخت انتباہ دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ کوئی امریکہ کے فریب میں نہ آئے، ہرمشکوک نقل وحرکت پر بلاتاخیر کارروائی کی جائے گی۔

سپاہ نیوی نے سنیچر کی رات ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دلیر اور مبعوث ایرانی عوام! دہشت گرد امریکی فوج نے آبنائے ہرمز بند کرنے میں ناکامی کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کے تین آئل ٹینکروں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔

سپاہ نیوی کے بہادر سپاہیوں نے خدوند عالم کی قدرت لایزال کی مدد اور آپ دلیر عوام کی حمایت و پشت پناہی سے، قرآن کریم کی اس آیہ کریمہ کے مطابق کہ "فمن اعتدیٰ علیکم فاعتدوا علیہ بمثل ما اعتدایٰ علیکم" بچوں کے قاتل امریکہ کے تین آئل ٹینکروں کو، جو آبنائے ہرمز میں غیر قانونی راستے پر جارہے تھے، اور تین جہازوں کو دیگر علاقوں میں حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ نیوی نے ان جوابی حملوں کے بعد، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب موجود سبھی بحری جہازوں، آئل ٹینکروں اور لانچوں کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد امریکہ کے فریب میں نہ آئيں اور آبنائے ہرمز میں غیر قانونی راستے سے گزرنے کی غرض سے ہر قسم کی مشکوک نقل وحرکت سے گریز کریں، ورنہ دوسری صورت میں ان پر حملہ کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel