خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سپاہ کی بحریہ کے کنٹرول میں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456534-خلیج_فارس_اور_آبنائے_ہرمز_سپاہ_کی_بحریہ_کے_کنٹرول_میں
سپاہ کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈرنے بتایا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کوئی بھی بحری جہاز اور دیگر فلوٹنگ وسیلہ، ہماری نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہے۔
(last modified 2026-09-16T11:03:04+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سپاہ کی بحریہ کے کنٹرول میں

سپاہ کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈرنے بتایا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کوئی بھی بحری جہاز اور دیگر فلوٹنگ وسیلہ، ہماری نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ نیوی کے ڈپٹی کمانڈرعلی محمدی نے خطے کی سمندری حدود میں ایرانی جوانوں کی مکمل چوکسی، نگرانی اور آمادگی پر زور دیا ہے۔

انھوں نے بدھ کو شہدائے بابل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں کوئی بھی بحری جہاز اور دیگر فلوٹنگ وسیلہ ایسا نہیں ہے جس کی نقل وحرکت سپاہ نیوی کی نگاہوں سے پوشیدہ ہو اور ہم جب چاہیں اس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔  

سپاہ نیوی کے ڈپٹی کمانڈر نے روایتی اور غیر روایتی، دونوں طرح کی جنگوں میں ایرانی افواج کی مہارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دشمن سے مقابلے کی برسوں مشق کی ہے اور سمندر میں اس سے راست مقابلے کے منتظر ہیں۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel