ایرانی ڈاکٹر کو کینسر کے شعبے میں ڈبلیو ایچ او کا ایوارڈ
تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے استاد، ڈاکٹر امیرعلی حمیدیہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں کینسر، دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کے کنٹرول کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ایوارڈ کے اہل قرار پائے ہيں
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ ایوارڈ آئندہ ایک ماہ کے اندر مصر میں عالمی ادارہ صحت کے اجلاس کے موقع پر انہيں دیا جائے گا۔
ڈاکٹر امیرعلی حمیدیہ، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں بچوں کے خون اور کینسر اور اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کے شعبے کے استاد ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے انہيں کینسر کے کنٹرول کے لیے ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا ہے۔
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں کینسر کے کنٹرول کے لیے عالمی ادارہ صحت کا ایوارڈ، جو کویت حکومت کے ایوارڈ کے نام سے بھی مشہور ہے، اس علاقے میں عالمی ادارہ صحت کے اہم ایوارڈ میں سے ایک ہے۔
یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جن کا کینسر، دل کی بیماریوں یا ذیابیطس کے شعبے میں روک تھام، کنٹرول یا تحقیق میں نمایاں کردار رہا ہو۔
اس ایوارڈ میں کانسی کا تمغہ اور نقد رقم شامل ہے اور یہ عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کے اجلاس میں دیا جاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعلان کے مطابق، ڈاکٹر حمیدیہ کا کینسر کے شعبے میں ایوارڈ کے لئے انتخاب کویت حکومت کے ایوارڈ کمیٹی کے جائزے اور سفارش کے بعد کیا گیا اور حتمی فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی میں کیا گيا۔
یہ کامیابی ایران کے سائنس دانوں اور تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے لیے ایک قیمتی اعزاز ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel