ناگویا ایشین گیمز: ایرانی ٹیم کو سونے کا گیارہواں تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457094-ناگویا_ایشین_گیمز_ایرانی_ٹیم_کو_سونے_کا_گیارہواں_تمغہ
ایران کے بختیاری پہلوان میرزا زادہ نے ناگویا ایشین گیمز کے گریکو رومن کشتی کے شعبے میں سونے کا پہلا تمغہ حاصل کرلیا جو ایرانی ٹیم کا سونے کا گیارہواں تمغہ ہے۔
(last modified 2026-09-30T13:32:53+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ناگویا ایشین گیمز: ایرانی ٹیم کو سونے کا گیارہواں تمغہ

ایران کے بختیاری پہلوان میرزا زادہ نے ناگویا ایشین گیمز کے گریکو رومن کشتی کے شعبے میں سونے کا پہلا تمغہ حاصل کرلیا جو ایرانی ٹیم کا سونے کا گیارہواں تمغہ ہے۔

سحرنیوز/ایران: خبررساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کےمطابق جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 میں گریکو رومن کشتی میں 130 کلووزن زمرے کا فائنل مقابلہ ایرانی پہلوان امین میرزا زادہ نے جیت لیا۔

ناگویا ایشین گیمز میں گریکو رومن کشتی کے 130 کلو وزن کے زمرے کے فائنل میں ایرانی پہلوان امین میرزا زادہ کا مقابلہ ازبکستان کے پہلوان رافائل سے ہوا۔

یہ مقابلہ ایرانی پہلوان نے تین ایک سے جیت کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔  

یہ ناگویا ایشین گیمز میں، کشتی میں ایران کا پہلا اور ایرانی ٹیم کا گیارہواں سونے کا تمغہ ہے۔

امین میرزا زادہ نے اس سے پہلے ہانگژو ایشین گیمز میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel