آبنائے ہرمز میں ایک تیل ٹینکر پر حملہ
برطانوی سمندری تجارت کی سیکورٹی کمپنی، یو کے ایم ٹی او، نے جمعہ کی رات کہا ہے کہ اسے آبنائے ہرمز میں ایک حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک تیل ٹینکر کے عہدہ دار نے بتایا کہ یہ جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے دوران ایک نامعلوم چیز سے نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے جہاز میں معمولی سی آگ لگ گئی اور بجلی سپلائی بند ہو گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق، آگ بجھا دی گئی ہے اور جہاز حرکت میں ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی اثرات کی اطلاع نہیں ہے۔
سمندری تجارت کی سیکورٹی کی ایجنسی نے مزید بتایا کہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جہازوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط سے آگے بڑھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع اس ایجنسی کو دیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel