متکی:جرمن مندوب نے ریڈیو اسرائيل کی بکواس دوہرا ئی ہے
بین الاقوامی پارلیمانی اجلاس میں ایرانی پارلیمانی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام شہیدوں کا خون کبھی معاف نہیں کریں گے اور ٹرمپ و نتن یاہو کیفرکردار تک پہنچنے کا انتظار کریں
سحرنیوز/ایران: بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں ایرانی پارلیمانی وفد کے لیڈر منوچہر متکی نے جرمن مندوب کی توہین آمیزتقریر پر سخت اعتراض کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے بین الپارلیمانی یونین آئی پی یو کی صدر کے نام خط میں جرمنی کی بے ادب عورت کی توہین آمیز غیرقانونی تقریر پرسخت اعتراض سے انہیں مطلع کردیا ہے۔
ایران کے سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی وفد کے لیڈر منوچہر متکی نے کہا کہ جرمنی کی یہ عورت، بین الاقوامی اداروں اوران کے اصول وضوابط سے واقف نہیں ہے اور اس نے اپنی تقریر میں ریڈیو اسرائیل کی بکواس دوہرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بے ادب جرمن عورت اور صیہونیوں کے دیگر کارندوں کو جان لینا چاہئے کہ ایرانی قوم صیہونیوں کے جرائم پر خاموش نہیں رہے گی۔ بین الپارلیمانی یونین آئی پی یو کے اجلاس میں جو تنزانیہ کے شہر اروشا میں منعقد ہوا، ایرانی پارلیمانی وفد کے سربراہ منوچہر متکی نے شہید رہبر انقلاب اور آپ کی معصوم شہید نواسی کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو بتادو کہ ایرانی عوام بچوں کے قاتل نتن یاہو اور جرائم پیشہ ٹرمپ کے سرکچلنے کے تیار ہیں اور وہ کیفر کردار تک پہنچنے کے منتظر رہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے شہیدوں کا خون ہرگز فراموش نہیں کرے گی اور امام خامنہ ای نیز دیگر شہیدوں کے خون کا بدلہ لے کر رہے گی۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel