ایرانی شرائط کا امریکی جواب ناکافی: میجر جنرل محسن رضائی
Oct ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل رضائی نے ایرانی شرائط کے بارے میں امریکی جواب کو ناکافی قرار دیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے ایکس پر اپنے تازہ پیغام میں لکھا ہے کہ "ہم اپنی شرائط کے بارے میں، امریکا کے جواب کو ناکافی سمجھتے ہیں۔"
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "امریکا نے ایران کی سات میں سے بعض شرائط تسلیم کرلی ہیں لیکن ہم امریکی جواب کو ناکافی سمجھتے ہیں۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے لکھا کہ "ایران کی ڈپلومیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے، ہم گزشتہ صورت حال میں واپس نہیں جائيں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس