پاکستان میں ایرانی سفیر کا پشاور اسکول حادثے پر اظہارِ افسوس
Oct ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پشاور میں اسکول کے المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایرانی سفیر نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے سانحے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر حکومتِ پاکستان اور عوام کو دلی تعزیت پیش کی ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے علاقے دیر کالونی میں آج صبح ایک 3 منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے ایک خاتون ٹیچر اور 34 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس