ایران کی ویمین پیرا تائیکوانڈو ٹیم کو اسپیکر ڈاکٹر قالیباف کی مبارک باد
ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے عالمی چیپمئن شپ جیتنے پر ویمن پیرا تائیکوانڈو ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے گیارہویں عالمی پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیتنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ویمن پیرا تائیکوانڈو ٹیم کے لئے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا ہے کہ جنوبی کوریا میں، جو تائیکوانڈو کا عالمی گہوارہ ہے، ایران کی خواتین کی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے عالمی چیپمئن شپ جیت کر، ایرانی خواتین کی توانائیوں، عزم وارادے اور خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ایرانی ویمن پیرا تائیکوانڈو ٹیم کی رکن خواتین نے اعلیٰ ترین بین الاقوامی مقابلے میں اپنی صلاحیت اور یہ بات ثابت کردی کہ وہ اس چیپمئن شپ کی حقدار ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel