آبنائے ہرمز کی سخت نگرانی اور کنٹرول جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459308-آبنائے_ہرمز_کی_سخت_نگرانی_اور_کنٹرول_جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز مستحکم انداز میں اور سختی سے کنٹرول کی جارہی ہے۔
(last modified 2026-11-25T13:58:59+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز کی سخت نگرانی اور کنٹرول جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز مستحکم انداز میں اور سختی سے کنٹرول کی جارہی ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے فوج کے ترجمان بریگیڈیئر محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بہت سختی سے کنٹرول کی جارہی ہے۔

انھوں نے فوج کے فضائی شعبے کے کارکنوں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ  اسلامی جمہوریہ یران کی فوج اور پاسداران انقلاب سمیت، سبھی مسلح افواج نے اپنی آمادگی اور تیاری بڑھا دی ہے۔

 بریگیڈیئر محمد اکرمی نیا نے آبنائے ہرمز کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں جن بحری جہازوں اور ٹینکروں نے ایران کی مسلح افواج سے ہم آہنگی کے بغیرآبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی وہ  خطرات اور حادثات سے دوچار ہوئے۔

انھوں جہازوں اور ٹینکروں کے مالکین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ایک بار پھر خبردار کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہشمند سبھی بحری جہازوں اور ٹینکروں کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج سے ہم آہنگی ضروری ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel