جزیرہ غنم کے شمال میں ایک تیل بردار جہاز میں دھماکہ
Nov ۲۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے جزیرہ غنم کے شمال میں ایک تیل بردار جہاز میں دھماکے کی خبر دی ہے۔
سحرنیو/ایران: سپاہ نیوی کے مطابق جمعہ کی صبح دو تیل بردار جہاز جزیرہ غنم کے شمال میں اور آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا اور دوسرا تیل بردار جہاز جو اس کے ساتھ تھا، واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔
سپاہ نیوی نے اس بیان میں کہا ہے: گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کی تعداد میں شدید کمی آئی ہے اور یہ آبنائے ہرمز کے مشرق اور مغرب پر سپاہ نیوی کے تسلط اور مکمل کنٹرول کا ثبوت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس