Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی جرائم    (فا‏ئل فوٹو)
    یمن میں سعودی جرائم (فا‏ئل فوٹو)

سعودی عرب، یمن میں امدادی سامان اورغذائی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں پربھی بمباری کررہا ہے

یمنی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیارے ، ان ٹرکوں اور گاڑیوں پر بمباری کر رہے ہیں جو دارالحکومت صنعا سے کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں لے کر یمن کے شمالی صوبے عمران کی جانب جا رہی ہیں-

 سعودی عرب نے ایسے کئی ٹرکوں اور گاڑیوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے جن میں غذائی سامان اوردوائیں تھیں-

 سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شہرعمران میں رہائشی مکانات اوربازاروں پربھی بمباری کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے-

 دوسری طرف یمن کے المسیرہ ٹی وی نے یمن کے سقطری جزیرے میں امریکی فوجی اڈا تعمیرکئے جانے کی خبر دی ہے- 


المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی، امریکی اورصیہونی سازش، یمن میں ریاض کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے تیارکی گئی ہے-

سعودی عرب نے گذشتہ اتوارکو یمن کے جزیرہ سقطری میں امریکی فوجی اڈے کی تعمیرکے لئے ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے دسیوں مزدوراس جزیرے میں پہنچائے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق اس سازش میں سعودی عرب کے شریک ہونے کا مقصد، یمن پر قبضے کا خواب پورا کرنا ہے-

 ماہرین، یمن پرسعودی عرب کے حملے اوراس ملک کےعوام کے محاصرے کو غزہ کے شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم سے تشبیہ دیتے ہیں-


ٹیگس