عراق کی عوامی رضاکار فورس، دنیا کی دیگر مزاحمتی تحریکوں کے لئے نمونہ عمل ہے، احمد الاسدی
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے کامیاب مقابلے میں یہ فورس تمام مزاحمتی تحریکوں کے لئے ایک نمونہ عمل ہے۔
دہشت گردی اور داعش تکفیری گروہ سے مقابلے میں عوامی رضاکار فورس کے مرکزی کردار کی حمایت کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا کہ اس فورس نے فوج کے تعاون سے داعش دہشت گردوں کے خلاف متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں جو دنیا کی تمام مزاحمتی فورسز کے لئے نمونہ عمل ثابت ہو سکتی ہیں۔احمد الاسدی نے کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس اور دنیا کی دیگر افواج کے درمیان اصل فرق، وہ مذہبی ہدایات ہیں کہ جن پر یہ فورس عمل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نہ صرف داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے فرائض انجام دے رہی ہے، بلکہ ہر اس تسلط پسند طاقت کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے جو عراق کے امور میں مداخلت کرنا چاہتی ہے۔