Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اعتدال پسند اور صاحب حکمت شخصیتوں کی فہم و فراست کی ضرورت ہے-
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اعتدال پسند اور صاحب حکمت شخصیتوں کی فہم و فراست کی ضرورت ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اعتدال پسند اور صاحب حکمت شخصیتوں کی فہم و فراست کی ضرورت ہے-

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو تیونس کی حزب النھضہ کے سربراہ راشد الغنوشی سے ملاقات میں صیہونی دشمن اور تفرقہ ڈالنے والی کوششوں کے مقابلے میں ایک متحدہ محاذ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے- محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج عالم اسلام کو انتہاپسندی اور فرقہ پرستی کے خطرات کا سامنا ہے جو ہمارے لئے بہت سے مسائل کا باعث بن سکتی ہے-

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام دوستوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے جو صیہونی دشمن اور تفرقہ ڈالنے والی کوششوں کے مقابلے میں متحدہ محاذ تشکیل دینے پر یقین رکھتے ہیں- اس ملاقات میں تیونس کی حزب النھضہ کے سربراہ راشد الغنوشی نے انسانوں کا خون بہانے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ دین اسلام میں پرامن بقائے باہمی اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے ، مسلمانوں کے درمیان مصالحت کرانے اور گفتگو کے ذریعے اختلافات دور کرنے پر تاکید کی گئی ہے-

راشد الغنوشی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطین کی مظلوم قوم کی بھرپور حمایت کو بھی سراہا-

ٹیگس