عالمی برادری سے فلسطینی مغویوں کی رہائی کی اپیل
Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک حماس نے عالمی حکام کو پیغامات بھیج کر رفح پاس سے اغوا کئے جانے والے چار فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نےعرب، مصری اور عالمی حکام نیز قانونی اداروں کو پیغامات روانہ کئے ہیں اور ان میں مصر کے سینا علاقے سے یرغمال بنائے جانے والے چار فلسطینیوں کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں اور ان کی تصویریں بھیجی ہیں-تحریک حماس نے مصر کے وزیر انٹیلیجنس خالد فوزی کے نام بھی ایک خط روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک حماس یرغمال بنائے جانے والے چار فلسطینیوں کی زندگی کا ذمہ دار مصری حکام کو سمجھتی ہے اور ان کی فوری رہائی کے لئے اقدام کئے جانے کا مطالبہ کرتی ہے-
گذشتہ مہینے چار فلسطینیوں کو رفح پاس کے قریب سے اغوا کر لیا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لئے فلسطینیوں کے احتجاج کا اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے-