Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برنارڈینو لیون
    اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برنارڈینو لیون

لیبیا کی سیاسی جماعتوں نے اپنے ملک کا بحران حل کرنے کے لئے اہم امور پر اتفاق کر لیا ہے۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برنارڈینو لیون نے مراکش کے شہر صخیرات میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اپنے ملک کا بحران حل کرنے کے سلسلے میں اہم امور پر اتفاق ہو گیا ہے۔

مراکش کے صخیرات شہر میں لیبیا کی سیاسی جماعتوں کے درمیاں جمعرات کے دن سے مذاکرات کا نیا دور ہوا تھا۔ برنارڈینو لیون کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ تمام جماعتیں معاہدے کی حمایت کریں گی اور لیبیا کی پارلیمنٹ اور سینیٹ بھی اس کی توثیق کریں گی۔
واضح رہے کہ لیبیا سنہ دو ہزار گیارہ سے بدامنی کا شکار ہے اور اس وقت اس میں دو حکومتیں اور دو پارلیمانیں ہیں۔ ایک حکومت طرابلس میں قائم ہے اور اسے فجر لیبیا نامی مسلح دھڑے کی حمایت حاصل ہے اور دوسری ملک کے مشرقی علاقے میں قائم ہے۔

ٹیگس