Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی جرائم کے جواب میں یمنی جوانوں کی کارروائیاں

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے تین جنوبی صوبوں کے بعض علاقوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانون نے سعودی عرب کے جرائم کے جواب میں صوبہ نجران، عسیر اور جازان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا اور کئی سعودی فوجیوں کو زخمی کر دیا-

یمنی رضاکار فورس نے جازان اور جوبہ کے علاقوں میں سعودی عرب کے تین فوجی اڈوں پر میزائل برسائے جس میں کئی سعودی فوجی زحمی ہو گئے اور اپنے ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے-

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبہ نجران میں یمن کی سرحد سے ملحق علاقوں میں تعینات سعودی فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا- اسی طرح یمنی فوج نے صوبہ عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل برسائے ہیں- دوسری جانب یمن کی فوج کے ایک ترجمان عزیز راشد نے العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ مارب کے قبائل، جارح سعودی فوجیوں کے خلاف جنگ میں اپنی جان اور مال قربان کر دیں گے-

عزیز راشد نے مزید کہا کہ دشمن کے مسلسل ہولناک جرائم کے ارتکاب نے صوبہ مارب کے قبائل کے عزم و ارادے کو مزید پختہ کر دیا ہے- سعودی عرب اور اس کے اتحادی، اپنے فوجیوں کو مشرقی صنعا میں واقع صوبہ مارب کی طرف سے صنعا میں داخل کرنا جاہتے ہیں لیکن اب تک انھیں قبائل، فوج اور رضاکار عوامی فورس کے جوانوں کی بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے-

ٹیگس