Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے
    یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات اور آج صبح یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات اور آج صبح، یمن کے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر تیس سے زائد بار وحشیانہ بمباری کی جس میں ابتدائی خبروں کے مطابق انیس افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے-

دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شہر باقم پر حملے میں بی، ایل، یو ستانوے قسم کے کلسٹر بم استعمال کیے ہیں جبکہ بین الاقوامی قوانین کی رو سے اس قسم کے بموں کے استعمال پر پابندی ہے-
المنار ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ جیزان میں سعودی فوج کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھے سعودی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے-
المسیرہ نے ایک اور رپورٹ میں سعودی عرب کے شہر الربوعہ کے علاقے زبنہ میں، سعودی عرب کے ایک ہتھیاروں کے گودام میں آگ لگنے کی خبر دی ہے-

ٹیگس