Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کی حمایت کی ضرورت پر مراجع تقلید کی تاکید

عراق کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اس ملک کے مختلف علاقوں میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے مراجع تقلید نے فوج کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

سفیر نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے نجف اشرف میں مراجع تقلید سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ عراق کے مراجع تقلید نے اس ملاقات میں ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے- خالد العبیدی نے کہا کہ مراجع تقلید نے ملک میں امن و امان کے قیام میں عراقی فوج کی حمایت پر زور دیا ہے- واضح رہے کہ عراقی فوج، اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں عوامی رضاکار فورس کی حمایت و تعاون سے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف بر سر پیکار ہے-

ٹیگس