یمن پر جارحیت کے بارے میں آل سعودی کے مفتی کا غیر عاقلانہ ردعمل
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
آل سعود کے ایک مفتی نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے بارے میں اپنے عجیب ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمن پر سعودی حملوں کو واجب قرار دیا ہے-
البوابہ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی عبدالعزیز آل شیخ نے اپنے خطبہ حج میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو، جو اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے، مجرم قرار دیا ہے-سعودی عرب کے اس مفتی نے کہا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ پر حملہ، واجب اور خدا کی اطاعت کے مانند ہے-
سعودی عرب کے اس مفتی نے یمن کی عوامی تحریک پر الزام عائد کیا ہے کہ انصاراللہ تحریک،عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کر رہی ہے جو شرانگیزی کے ساتھ عالم اسلام میں داخل ہوئی ہے اور اس نے صحابہ کرام کی توہین کی ہے-
سعودی مفتی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں نہ صرف یہ کہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں بلکہ ہزاروں افراد شہید و زخمی بھی ہوئے ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب ہر سال مناسک حج سے، جو مسلمانان عالم سے متعلق ہیں، اپنے سیاسی مقاصد اور پروپیگنڈے کے لئے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے-