Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • سانحہ منی،ہزاروں کی تعداد میں حجاج جان بحق و زخمی
    سانحہ منی،ہزاروں کی تعداد میں حجاج جان بحق و زخمی

منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعے میں جان بحق ہونے والے حجاج کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد حاجی زخمی بتائے جاتے ہیں-

منی میں بھگدڑ مچنے کے باعث جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مرنے والوں میں مختلف ملکوں کے حاجی شامل ہیں۔ منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے اس واقعے میں جان بحق ہونے والے حجاج کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد حاجی زخمی بتائے جاتے ہیں-
ٹیلی ویژن رپورٹوں میں بتایا گیا کہ سانحے میں متعدد پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں-
پریس ٹی وی کے مطابق تینتالیس ایرانی حجاج بھی سانحہ منی میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ساٹھ سے زائد ایرانی حاجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال سعودی حکام کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔
اس سے پہلے سن دو ہزار چھے میں حج کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں تین سو چھیالس افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال حج کے دوران یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیارہ پاکستانیوں سمیت کم از کم ایک سو سات افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس