Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق میں فوجی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
    عراق میں فوجی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایک سو پچیس دہشت گردوں اور بعث پارٹی کے بچے کھچے عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے عراقی فضائیہ کی مدد سے ایک سو پچیس داعشی دہشت گردوں اور بعث پارٹی کے بچے کھچے عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔
 یہ ہلاکتیں عراق کے مغربی صوبۂ الانبار اور شمالی صوبۂ صلاح الدین میں ہونے والی کارروائی میں ہوئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں دہشت گردوں کے دو سرغنے بھی شامل ہیں۔
اسی کے ساتھ عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کا ایک گروپ حصیبہ علاقے میں نہر فرات کو عبور کرنا چاہتا تھا کہ اسی دوران عراقی سیکورٹی فورسز نے ان کا مقابلہ کرکے سترہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے الیتامی میں بھی دہشت گردوں کی ایک گاڑی تباہ کردی جس کے نتیجے میں اس پر سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر موصل شہر سے تقریبا" دو درجن داعشی دہشت گردوں کے شام فرار ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔
کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے شعبہ اطلاعات کے انچارج سعید مموزینی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے دو سرغنے بھی موصل سے شام فرار ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ہیں۔

ٹیگس