Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی
    فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی

فلسطینی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کو فلسطین کی اقتصادی بدحالی کا سبب قرار دیتے ہوئے فلسطین پر سے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ہفتے کے دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کی۔

ریاض المالکی نے صیہونی حکومت کی جانب سے فلسیطینوں پر مسلط کردہ اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی مغربی ایشیا کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کمیٹی مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں غاصب اسرائیل کی اڑتالیس برسوں کی موجودگی کے دوران فلسطین کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ کمیٹی جو رپورٹ پیش کرے گی وہ سب کو حیران کر دے گی۔ اس کمیٹی میں صیہونی قبضے کے نتیجے میں فلسطینی قوم کو ہونے والے نقصان بتایا جائے گا اور ساری دنیا اس بات سے آگاہ ہو جائے گی کہ عالمی برادری کی جانب سے فلسطینی قوم کے لئے بھیجی جانے والی تمام امداد اسرائیل نے تباہ و برباد کر دی۔
فلسطینی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی ضروریات پوری ہونے کے لئے ضروری ہے کہ فلسطینی سرزمین پر سے قبضے کا خاتمہ ہو۔ ریاض المالکی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سات عشروں سے زیادہ عرصے تک اسرائیلی قبضے کا شکار رہنے والی فلسطینی قوم کی صورتحال پر مزید توجہ دے۔

ٹیگس