شام میں جنگ کا مقصد اس پر تسلط جمانا تھا
Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
-
شام میں جنگ کا مقصد اس پر تسلط جمانا تھا
شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ شام میں جنگ کا مقصد اس ملک پر تسلط جمانا تھا۔
النشرہ ویب سائٹ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ شام کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کا مقصد بشار اسد کی حکومت کا خاتمہ کرنا نہیں بلکہ اس ملک پر تسلط جمانا تھا جیساکہ اس سے قبل اسی پالیسی پر عراق اور لیبیا میں عمل کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ شام میں جنگ کی آگ بھڑکا کر ان کے ملک کی تاریخی میراث کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بثینہ شعبان نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں دمشق کے لئے ماسکو کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جنگ کے آغاز سے ہی روس، شام کے ساتھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے پیر کے روز ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک، شام کے ساتھ ہے اورماسکو، شام کا شیرازہ بکھیرے جانے یا شام میں عراق و لیبیا کی غلطی دہرائے جانے کی، ہرگز اجازت نہیں دےگا۔