Oct ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • طالبان آئین کو تسلیم اور ہتھیار زمین پر رکھ دیں، افغان صدر کی اپیل
    طالبان آئین کو تسلیم اور ہتھیار زمین پر رکھ دیں، افغان صدر کی اپیل

افغان صدر نے ایک بار پھر مسلح گروہوں سے اسلحہ زمین پر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بدھ کو فوجی کالجوں کے کیڈٹوں سے خطاب کے دوران کہا کہ امن آشتی کا دروازہ ان تمام لوگوں کے لئے کھلا ہوا ہے جو اسلحہ زمین پر رکھدیں اور ملک کے آئین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔

انھوں نے اسی کےساتھ اعلان کیا کہ وہ زور زبردستی اور تشدد کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ خانہ جنگی افغانستان پر مسلط کی گئی ہے مگر مذاکرات کے ذریعے تمام اختلافات دور کئے جاسکتے ہیں۔

اشرف غنی نے افغانستان میں چودہ سال پہلے ہونے والی جنگوں کو افغانستان کی تاریخ کا ایک تلخ اور تاریک باب قرار دیا اور کہا کہ اس زمانے میں افغانستان میں کوئی نظام ، فوج اور پولیس نہیں تھی اور کچھ مسلح گروہ تھے جو، غارتگری میں مصروف تھے، زبرستی افغان عوام پر مسلط ہونا چاہتے تھے، ان کو انواع و اقسام کی ایذائیں دیتے تھے اور بے رحمی کے ساتھ ان کا قتل عام کرتے تھے ۔

ٹیگس