Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
    صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے شہر بیت لحم کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے

فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کو ایک فلسطینی نوجوان کو جو بیت لحم کے جنوب میں واقع عصیون کالونی قریب الجعبہ دیہات میں ایک چیک پوسٹ پر صیہونیت مخالف کارروائی کی تھی ، مسلسل کئی گولیاں مار کر شہید کر دیا-

فلسطینی ذرائع کے مطابق ابھی تک اس فلسطینی جوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ سولہ سالہ نوجوان شہر الخلیل کا رہنے والا تھا- فلسطین کے مختلف علاقوں میں اکتوبر کے شروع سے ہی صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں-

صیہونی فوجیوں کی جنگی اور پرتشدد پالیسیوں کے باعث قدس انتفاضہ کے دوران تقریبا ساٹھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-

ٹیگس