Oct ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے تازہ فضائی حملے
    یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے تازہ فضائی حملے

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے تازہ فضائی حملوں میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے تازہ فضائی حملوں میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف سعودی جارحیت کے جواب میں یمن نے سعودی عرب کے کئی فوجی مراکز کو میزائلی حملوں کا نشانہ بناکے سعودی فوج کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق اتوار کو دارالحکومت صنعا کے علاقے "رہم العلیا" پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں تین عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کو اسی طرح صنعا کے علاقے النہدین پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فوڈ فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نےشمالی صوبے صعدہ کے شہر حیدان پر اتوار کو بھی بمباری کرکے متعدد عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے مغربی صوبے تعز کے شہر مخا پر بھی بمبارکی ہے۔
سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ تعز کے صالہ نامی میوزیم پر بمباری کرکے اس کومکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

اس بمباری میں میوزیم کے اطراف میں، کئ رہائشی مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی افواج نے صوبہ تعز کے علاقے الدیم میں سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی حکومت کے کئی فوجی اڈوں کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران میں سعودی حکومت کی ردمہ، شرفہ اور القمر فوجی چھاؤنیوں اور العسیر میں الربوعہ فوجی مرکز پر میزائل داغے ہیں۔

ان میزائلی حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی افواج نے صوبہ مارب کے علاقے صرواح کے مشرق میں واقع کوفل فوجی چھاؤنی اور "تباب" نیز "وادی الملح " نامی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اسی طرح صوبہ البیضا کے علاقے "وادی الحلق" سے داعش کے افراد کو باہر نکال دیا ہے۔

ٹیگس