Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کے دھڑوں میں جھڑپیں جاری، ہلاک ہونے والوں کی تعداد اسی ہو گئی
    افغانستان: طالبان کے دھڑوں میں جھڑپیں جاری، ہلاک ہونے والوں کی تعداد اسی ہو گئی

افغانستان کے شہر زابل میں طالبان کے دو دھڑوں کے درمیان جاری تصادم میں مرنے والوں کی تعداد اسی ہو گئی ہے۔

زابل کے گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ طالبان کے سرغنہ ملا اختر منصور اور ملا رسول کے حامیوں کے درمیان یہ جھڑپیں صوبے کے خاک افغان اور ارغنداب شہروں میں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا تین دن سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک اسی سے زا‏ئد افراد مارے جا چکے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ داعش کے عناصر بھی ملا اختر منصور کے حامیوں کے خلاف جھڑپوں میں ملا رسو ل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ملارسول نے حال ہی میں طالبان کے موجودہ سرغنہ ملا اختر منصور کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔ ملا رسول نے داعش کے عناصر کو اپنا بھائی بھی قرار دیا ہے۔

ٹیگس