یمن میں امارات کے ایجنٹوں کو شدید جانی نقصان
Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
-
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ساتھ جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
تحریک انصاراللہ کے جوانوں اور یمن کی فوج نے یمن کے جنوبی علاقے میں اماراتی ایجنٹوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امارات کی حکومت نے اپنے ایک فوجی سرغنے کو جو یمن میں جھڑپوں میں زخمی ہوگیا تھا عدن سے خصوصی طیارے سے علاج کے لئے وطن منتقل کردیا ہے۔ عدن یمن کے جنوب میں واقع ہے۔المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اماراتی سرغنے اور سعودی ایجنٹ کا نام ہاشم السید ہے اور اس کے سرپر زخم آئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہاشم السید کا بیٹا اور اس کا ایک قریبی ساتھی باب المندب میں یمنی فوج کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے العالم کو بتایا کہ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے جارحین کے مقابل بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا چونکہ متحدہ عرب امارات کو یمن میں شکست فاش ہوئی ہے لھذا اس نے امریکی سیکورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے ایجنٹوں کو اپنے فوجیوں کے بھیس میں یمن بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایجنٹوں کا سرانجام سب پر واضح ہے اور جس طرح سے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے امارات کے فوجی ساز و سامان کو تباہ کردیا ہے اسی طرح اس کے ایجنٹوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیں گی۔