Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں فائرنگ ، دو سیکورٹی اہلکار ہلاک
    سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں فائرنگ ، دو سیکورٹی اہلکار ہلاک

سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ قطیف کے علاقے میں جبیل -

ظہران شاہراہ پر ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

کہا جارہا ہے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

رواں سال کے دوران قطیف کے علاقے میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

قطیف سعودی عرب کا شیعہ آبادی والا علاقہ ہے جہاں مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

سعودی عرب کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر النمر کی گرفتاری اور سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد سے ملک کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ آیت اللہ نمربا قر النمر ملک میں سیاسی اصلاحات اور مشرقی علاقوں کے عوام کے حقوق کی بالادستی کے لیے جاری تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔



ٹیگس