یمن: تحریک انصاراللہ نے گرفتار شدہ امریکی شہریوں کو آزاد کر دیا
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے گرفتار شدہ دو امریکی شہریوں کو آزاد کر دیا ہے۔
عمان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ نے گرفتار شدہ دو امریکی شہریوں کو آزاد کرنے کے بعد عمان کے دارالحکومت مسقط منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمان خبر رساں ایجنسی نے آزاد ہونے والے امریکی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
یمن کے سیکورٹی حکام اور تحریک انصاراللہ کے اراکین نے کہا ہے کہ یہ امریکی شہری کم از کم دو مہینے تک یمن کے دارالحکومت صنعا میں انصاراللہ کی فوجی چھاؤنی میں قید رہ چکے ہیں۔
تحریک انصاراللہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے دو امریکی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
تحریک انصاراللہ نے عمان کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد ستمبر کے مہینے میں چھ غیر ملکی یرغمالیوں کو آزاد کیا تھا جن میں دو امریکی شہری بھی شامل تھے۔
امریکی وزارت خارجہ نے عمان سے کہا ہے کہ وہ ان امریکی شہریوں کو امریکہ منتقل کرے۔