افغانستان: طالبان کا ایک سرغنہ گرفتار
Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے طالبان کے ایک سرغنے کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے جمعرات کے دن ایک بیان میں کہا کہ طالبان کے ایک سرغنے کو اس کے متعدد ساتھیوں سمیت قندوز اور بغلان صوبوں کو آپس میں ملانے والے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہے کہ ان افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی تربیت پاکستان میں حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قندوز کے پڑوس میں واقع بغلان صوبے اور افغانستان کے شمالی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے۔