عراقی وزیراعظم نے کربلائے معلی میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے سے ملاقات کی
عراق کے وزیراعظم حید رالعبادی نے کربلائے معلی میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستان کے نمائندے سے ملاقات کی ۔
حیدر العبادی چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت اور سیکورٹی انتظاما ت کی نگرانی کے لیے پیر کے روز کربلائے معلی پہنچنے ۔ کربلائے معلی پہنچنے کے فورا بعد انہوں نے شہدائے کربلا کے مزارات کی زیات کی اور روضہ امام حسین علیہ السلام کے متولی ، عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
وزیراعظم حیدر العبادی اور شیخ عبدالمہدی کربلائی نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات اور زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے روضہ حضرت ابوالفضل عباس میں حاضری دی اور آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے شیخ احمد الصافی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
حیدر العبادی نے اس موقع پر داعش کے خلاف جنگ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ بھی آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے کی خدمت میں پیش کی اور چہلم کے موقع پر کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔