Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹرکا مطالبہ قابل مذمت ہے: عراقی پارلمینٹ کے دفاع و سلامتی کمیشن کے سربراہ
    امریکی سینیٹرکا مطالبہ قابل مذمت ہے: عراقی پارلمینٹ کے دفاع و سلامتی کمیشن کے سربراہ

عراقی پارلیمنٹ کے دفاع و سلامتی کمیشن کے سربراہ نے عراق اور شام کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے عرب اور غیر علاقائی ممالک کی فوج کی تشکیل کے امریکی سینیٹر کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے دفاع و سلامتی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے داعش گروہ سے مقابلے کے بہانے زمینی فوج عراق اور شام بھیجے جانے پر مبنی امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ جان مک کین کے بیان کو ان ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

حاکم الزاملی نے کہا کہ عراقی حکومت اور سیاسی گروہ بیرونی اور عرب اور علاقے سے باہر کے ممالک کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی عرب اور علاقے سے باہر کے ممالک کی کسی بھی زمینی فوج نے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کی تو حکومت عراق اس کا شدید جواب دے گی۔

ادھر عراق کی بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور عوام امریکی فوجیوں کو عراق میں ایک بار پھر آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق جان مک کین نے داعش گروہ سے مقابلے کے لئے امریکی زمینی فوج عراق اور شام بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس