سعودی عرب میں چار نوجوانون کو لمبی سزا
Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
آل سعود کی عدالت نے چار شیعہ نوجوانوں کو مجموعی طور سے تراسی سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سعودی عرب میں آل سعود کی ایک عدالت نے چار شیعہ نوجوانوں پر ملک سے باہرجانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مجموعی طور پر تراسی سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی عرب کی عدالت نے ان چار شیعہ نوجوانوں پر قطیف میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے اور تیل سے بھری بوتلیں پھیکنے سمیت مختلف الزامات لگائے ہیں اور انہیں تیرہ سے پچیس برسوں کی قید کی سزا سنائی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل سعود کی یہ عدالت دو اور شیعہ ملزموں کے بارے میں جو آل سعود کے مخالف ہیں قطیف عدالت پر حملہ کرنے کے الزام میں فیصلہ سنانے والی ہے۔قطیف میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع ہے۔ اس شہر میں دوہزار گیارہ سے آل سعود کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ سعودی عرب کے عوام نے مشرقی علاقے کے قطیف سمیت مختلف شہروں میں بارہا احتجاجی مظاہرے کرکے احتجاج کرنے والوں اور مخالفین کے خلاف آل سعود کی عدالتوں کے فیصلوں کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔